ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) چیچیاں شمس کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) چیچیاں شمس کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مرکز میں موجود عملے کی حاضری، صفائی، اور ادویات کی دستیابی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات اور علاج معالجے کی کوالٹی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عملے کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ پر کام جاری ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے سی ای او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مراکز کا باقاعدہ دورہ کریں اور سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔