بدھ, 23 اپریل , 2025

آر پی او طیب حفیظ چیمہ کی گجرات آمد: عوامی مسائل براہِ راست سنے، 4 پولیس افسران معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) طیب حفیظ چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "انصاف عوام کی دہلیز پر” کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلع گجرات کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے تھانہ کنجاہ اور تھانہ منگووال کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

latest urdu news

آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے 100 سے زائد سائلین کے مسائل خود سنے اور موقع پر ہی فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ 15 سے زائد درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ شہریوں کی شکایات پر چار پولیس افسران کو معطل بھی کر دیا گیا۔

انہوں نے واضح پیغام دیا کہ: "کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس ہے، اور انصاف کی بروقت فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔”

اسی دورے کے دوران آر پی او نے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز-II، تھانہ کنجاہ اور تھانہ منگووال کا اچانک دورہ بھی کیا۔ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا: "گجرات پولیس ہر وقت عوامی خدمت اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter