گجرات کے علاقے مسلم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
گجرات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیصل اعجاز نامی شخص جاں بحق، اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔
گجرات کے علاقے محلہ مسلم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فیصل اعجاز نامی شہری کو پیٹ اور سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کی زد میں آکر اس کا دوسرا ساتھی عقیس انور کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان گرفتار،10 لیٹر شراب اور 3 عدد پسٹل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "کرائم فری پنجاب” کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔