کھاریاں میں ڈی سی گجرات کی کھلی کچہری، 20 سے زائد درخواستیں موصول
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر تحصیل دفتر کھاریاں میں “ڈی سی ایٹ یور سروس” کے عنوان سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنا اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا تھا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے موقع پر شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے بیس سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ مختلف مسائل پیش کیے گئے، جن میں بغیر لائسنس کے پیٹرول پمپوں کا خاتمہ، تحصیل ہسپتال میں پارکنگ کے مسائل، ڈنگہ تا لالہ موسیٰ سڑک، کھاریاں تا ڈوگہ روڈ، اددوال تا جوڑا روڈ کی از سر نوتعمیر، کھاریاں مین بازار میں تجاوزات و پارکنگ، اور پرائس کنٹرول کے معاملات شامل تھے۔
اس کے علاوہ سروس روڈ کی بحالی اور تعمیر نو کا مسئلہ، ربیع الاول کے دوران کھاریاں اور لالہ موسیٰ میں سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے موقع پر ہدایات دیں گئیں۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے مزید بتایا کہ کھلی کچہری میں پولیس اور ریونیو کیسز کے حوالے سے 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں ریوینیو، زمین پر قبضہ، 320 کا کیس، اور قتل کے مقدمات شامل تھے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے افسران کو ہدایت کی کہ ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اے سی کھاریاں زوہیب ممتاز اور ریونیو افسران نے عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلا ضرورت اعتراضات نہ کیے جائیں اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔