کھاریاں کے علاقہ ڈنگہ کے گاؤں بدھووال میں سفاک ماں نے اپنے دو بیٹوں کو تیزاب پلانے کے بعد گلے میں پھندہ دیکرمار ڈالے۔
تفصیلات کیمطابق کھاریاں کے علاقہ ڈنگہ کے گاؤں بدھووال میں سفاک ماں نے اپنے دو بیٹوں کو تیزاب پلانے کے بعد گلے میں پھندہ دیکرمار ڈالے۔ ظلم کی داستان رقم کرنے کے بعد ماں نے خود بھی تیزاب پی لیا۔ بیرون ملک شوہر نے بیوی کو فون پر طلاق دی تو پورا گھر اجڑ گیا۔
گجرات کے نواحی گاؤں بدھووال میں سدرہ زوجہ مشاہد نے اپنے بیٹوں جنکی عمر 6، 7 سال ہیں کو تیزاب پلانے کے بعد خود بھی تیزاب پی لیا اور بچوں کو پھندہ لگانے کے بعد خود بھی پھندہ لگا لیا۔
جسکے نتیجے میں دونوں بچے موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔ ڈنگہ پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں اور سدرہ کو ہسپتال منتقل کردیا۔
بیرون ملک مقیم خاوند سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے دونوں بچوں کو قتل کرکے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔
سدرہ ابھی عزیز بھٹی ہسپتال گجرات میں زیرعلاج ہے۔ سدرہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تھانہ ڈنگہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔