ہفتہ, 26 اپریل , 2025

تاجر برادری مقرر کردہ نرخوں کی عملدرآمد یقینی بنائے: ڈپٹی کمشنر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر قیمتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائے۔

latest urdu news

زائد وصولی کرنے والے تاجران اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس فکسیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چئیرمین پرائیس کنٹرول کمیٹی ارقم چیمہ، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اسٹاک کی رپورٹ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو فراہم کریں۔

اجلاس میں کمیٹی کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کے نئے نرخ مقرر کیے گئے۔

چاول باسمتی نیا 210 روپے، دال چنا موٹی 390 روپے، دال چنا باریک 370 روپے، دال مسور موٹی 250 روپے، دال ماش چھلکا 430 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 450 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 310 روپے۔

چنا کالا موٹا 370 روپے، چنا سفید 270 روپے، بیسن 380 روپے، دودھ 170 روپے، دہی 180 روپے، روٹی 14 روپے، نان 20 روپے۔

چھوٹا گوشت 1700 روپے، اور بڑا گوشت 900 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ دوکاندار حضرات ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور گراں فروشی کے خلاف سختی سے پیش آئیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter