میرپور کے نواحی علاقے کھڑی شریف برسالی میں ایک پرتشدد جھگڑے کے دوران دو سگے بھائیوں اور ایک تایا زاد کزن کو قتل کر دیا گیا، جس سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عرفان، خرم اور غالب شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور کو مقامی طور پر "ڈان” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ایس ایس پی خرم اقبال نے بتایا کہ خرم حال ہی میں ساؤتھ افریقہ سے پاکستان واپس آئے تھے، اور واقعے کے ایک ملزم اشتیاق ڈان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت خان اور سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ہیں، جہاں جاں بحق افراد کے پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد کھڑی شریف کی فضا خوف و ہراس میں مبتلا ہے اور علاقے کے لوگ ڈی ایچ کیو ہسپتال پر جمع ہیں، جہاں وہ اپنے لواحقین کی خبر لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
