101
جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب ایک مسافر کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
فلپائن کوسٹ گارڈ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 316 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی میں کل 332 مسافر اور 27 عملے کے افراد سوار تھے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، جس کے باعث توازن بگڑ گیا اور کشتی ڈوب گئی۔ واقعے کے بعد کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مزید بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
