146
مختلف واردتیں کرنیوالے چھوٹو گینگ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
لاہور، بنگالی فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والے چھوٹو گینگ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تہت سوسائٹی گیٹ نمبر 1 پر نقب زنی کیلئے موجود 2 رکنی گینگ کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزمان کی جانب سے یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ وہ بنگالی فلموں سے متاثر ہو کر نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان تہت سوسائٹی میں واقع گھر میں نقب زنی کی واردات کو انجام دینے کیلئے گیٹ کے پاس چھپے تھے۔
ملزمان شاواز اور علی حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش تاحال جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔