23 مسافروں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں 23 افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا گیا۔

بلوچستان، ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

latest urdu news

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا اور پھر مسلح افراد کی جانب سے 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع موسیٰ خیل بلوچستان کی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے جو کے پی اور پنچاب سے متصل ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter