منگل, 22 اپریل , 2025

انجان شخص کولفٹ دیناپولیس اہلکار کے قتل کی وجہ بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

انجان شخص نے ہیڈ کانسٹیبل کوفائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

لاہور، چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter