ہفتہ, 24 مئی , 2025

میاں چنوں: نجی کلینک میں خاتون کے ساتھ نازیبا سلوک، ڈاکٹر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نجی کلینک میں معائنے کے لیے آئی خاتون سے مبینہ طور پر نازیبا رویہ اختیار کرنے پر ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، متاثرہ خاتون جب علاج کی غرض سے کلینک پہنچی تو موجود ڈاکٹر نے اپنے پیشہ ورانہ حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیر اخلاقی حرکتیں کیں۔

latest urdu news

خاتون کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابے پر اس کا شوہر فوری طور پر موقع پر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر رفیق گجر کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ سٹی میں اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جو جنسی جرائم سے متعلق ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روتے ہوئے انصاف کی اپیل کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب، زیرِ حراست ڈاکٹر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter