بانیٔ پی ٹی آئی نے کئی باراین آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے کئی مرتبہ حکومت کو این آر او کے لیے پیغام بھجوایا، تاہم حکومت کی جانب سے ایسی کسی پیشکش کی تردید کی گئی ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر قریبی ساتھیوں کے ذریعے حکومت سے بارہا رابطہ کیا، لیکن حکومت نے کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار کیا۔

اس دعوے کے جواب میں تحریکِ انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو خود کئی بار بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ قبول کرنے کی پیشکش ہوئی، مگر انہوں نے یہ تمام آپشنز مسترد کر دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قائد کسی بھی ڈیل یا مفاہمت کے بغیر قانونی جنگ لڑنے پر یقین رکھتے ہیں۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی جماعت کا فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوئے بغیر اپنی سیاسی پالیسیوں کو جاری رکھے گی۔

یہ سیاسی بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک میں سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھتا جا رہا ہے اور عام انتخابات کے ممکنہ شیڈول پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter