پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ دونوں کو حال ہی میں ”ریوائیو لانچ پارٹی“ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ہانیہ سفید لباس اور سن گلاسز میں اپنی دوست یشما گل کے ہمراہ موجود تھیں اور عاصم کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہو رہی تھیں۔
عاصم اظہر نے اس موقع پر اپنا مقبول گانا "ترستی ہیں نگاہیں” پیش کیا، جس پر ہانیہ عامر کے مسکراتے تاثرات اور خوشگوار موڈ نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا۔
یاد رہے کہ 2018 سے 2019 کے دوران ہانیہ اور عاصم شوبز کی مقبول جوڑی سمجھے جاتے تھے، مگر 2020 میں ہانیہ نے ایک انٹرویو میں واضح کر دیا تھا کہ دونوں محض ”اچھے دوست“ ہیں۔ اس کے بعد عاصم کی اداکارہ میرُب علی سے منگنی ہوئی، جو حال ہی میں ختم ہو گئی۔
ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی دوستی ختم؟ اداکار نے حقیقت بتا دی
کنسرٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے دلچسپ ردعمل دیے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ”وہ دونوں اب بھی اچھے دوست ہیں، اس میں بڑی بات نہیں“، جب کہ بعض نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے اس ملاقات کو عاصم اور میرُب کی علیحدگی کی وجہ سے جوڑ دیا۔
یوں، ایک کنسرٹ میں ہانیہ کی موجودگی نے پرانی جوڑی کے بارے میں پرانی یادوں اور نئی قیاس آرائیوں کو پھر سے زندہ کر دیا ہے۔