جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کو توڑنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیلابی ریلوں کے باعث جھنگ اور چنیوٹ کے شہری علاقوں کو بچانے کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی اقدام کے تحت رواز پل کو بریچ کرنے (توڑنے) کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

اس فیصلے کا مقصد سیلابی دباؤ کو کم کرنا اور آبادی کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ فیصلہ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، جو پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریلیف کمشنر نبیل جاوید، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جب کہ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ میں واقع علاقوں کو فوری طور پر خالی کروایا جائے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے

ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

حکومت پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے "کلینک آن ویلز” پروگرام کو فعال کر کے متاثرہ اضلاع میں روانہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے، اور ریسکیو و ریلیف سامان کی تمام تر ڈیمانڈز کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ ویلیجز قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان عارضی کیمپوں میں تمام بنیادی سہولیات بشمول طبی امداد، خوراک اور شیلٹر کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

کرتار پور راہداری سے سیلابی پانی نکال دیا گیا

چیف سیکریٹری نے مختلف اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ مویشیوں کے چارے اور ویکسین کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی گئی کہ ونڈہ چارہ اور ویکسین کی فوری سپلائی متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جائے۔ اسی طرح تمام میڈیکل کیمپس میں ضروری ادویات اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شرکاء کو سیلابی صورت حال اور آئندہ کے خطرات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون کی نویں لہر کے دوران گجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

ملتان شہر کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ

اجلاس کے اختتام پر یہ خبردار کیا گیا کہ دریائے چناب میں ایک بڑا سیلابی ریلا جھنگ کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ راوی میں 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس میں آئندہ چند گھنٹوں میں ممکنہ کمی کی امید ہے۔

اجلاس میں محکمہ آبپاشی، صحت، لائیو اسٹاک اور زراعت کے سیکرٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنی اپنی محکماتی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter