سونے اور ہیروں سے مزین خوشبوئیں: دنیا کے مہنگے ترین پرفیومز جن کی قیمتیں ہوش اُڑا دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشبو صرف خوشبو نہیں، یہ شخصیت کی پہچان بھی ہے۔ دنیا بھر میں ایسے پرفیومز موجود ہیں جن کی قیمتیں لاکھوں نہیں، بلکہ ملین ڈالرز میں ہیں — اور ان کی بوتلیں کسی شاہی خزانے سے کم نہیں لگتیں۔ ان پرفیومز کو بنانے میں نایاب خوشبوؤں، سونے، چاندی اور بیش قیمت ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

latest urdu news

1. Le Monde sur Mesure – قیمت: 1.8 ملین امریکی ڈالر

فائل فوٹو

فرانسیسی کمپنی کا تیار کردہ یہ پرفیوم نہ صرف اپنی نایاب خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے، بلکہ اس کی بوتل کو 2 کلو سونے اور ہزار کے قریب ہیروں سے سجایا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں پورا ایک سال لگتا ہے اور اسے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے۔

2. Le Monde sur Mesure (مخصوص مشرقِ وسطیٰ ورژن) – قیمت: 1.5 ملین امریکی ڈالر

فائل فوٹو

یہی فرانسیسی کمپنی مشرقِ وسطیٰ کے شاہی خاندانوں کے لیے خاص ورژن بھی تیار کرتی ہے۔ بوتل میں بھی اسی طرح سونا اور قیمتی ہیرے جڑے ہوتے ہیں، لیکن خوشبو کو عرب ثقافت اور روایات کے مطابق خاص اجزا سے تیار کیا جاتا ہے۔

3. Shumukh – قیمت: 1.3 ملین امریکی ڈالر

فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کی کمپنی کی تخلیق کردہ یہ خوشبو نہ صرف نایاب ہے بلکہ اس کی بوتل بھی شاہکار ہے۔ 3571 ہیرے، بڑا سچل موتی، 5 کلو چاندی اور 18 قیراط سونا اس کی زینت ہیں۔

4. DKNY Million-Dollar Fragrance Bottle – قیمت: 1 ملین امریکی ڈالر

فائل فوٹو

اس پرفیوم کو مشہور جیولری ڈیزائنر مارٹن کیٹز نے ڈیزائن کیا ہے۔ بوتل پر 2700 ہیرے، 183 پیلا پکھراج، 15 گلابی ہیرے، روبی اور کئی قیمتی پتھر جڑے ہوئے ہیں۔ یہ نہ صرف خوشبو بلکہ ایک آرٹ پیس ہے۔

یہ پرفیومز صرف مہنگی خوشبو نہیں، بلکہ دولت، شاہانہ ذوق اور نایابی کی علامت ہیں۔ ان کی قیمتیں عام صارف کی پہنچ سے باہر سہی، لیکن ان کا ذکر بھی خوشبو کے دلدادہ افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter