عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے دس راتوں کی قسم کھائی ہے: ’’قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی‘‘۔ مفسرین کے مطابق یہ دس راتیں ذی الحجہ کی پہلی دس راتیں ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی اس مہینے کی عظمت و فضیلت کی دلیل ہے۔

latest urdu news

ذی الحجہ کے عشرے کی فضیلت

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دنوں کو سب سے اعلیٰ و افضل قرار دیا ہے۔ اس عشرے کے ہر دن کا روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر اور اس کی ہر رات کے نوافل شب قدر کے برابر ہیں (ترمذی)۔ صحابہ کرام سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے افضل ترین دن ایام العشر ہیں، حتیٰ کہ جہاد بھی اس سے افضل نہیں۔

یوم عرفہ کی اہمیت

حج کا رکن اعظم یوم عرفہ بھی انہی ایام میں آتا ہے، جسے گناہوں کی معافی اور دوزخ سے آزادی کا دن سمجھا جاتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن لوگوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہے، اور شیطان کو اس دن سخت ذلیل محسوس ہوتا ہے۔

عرفہ کے دن کا روزہ

عرفہ کے دن کا ایک روزہ ایک سال پہلے اور بعد کے گناہوں کی معافی کا باعث بنتا ہے (صحیح مسلم)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کے نو روزے رکھتے تھے۔ عشرہ ذی الحجہ میں روزے صرف نو ذی الحجہ تک رکھے جا سکتے ہیں۔

عید کی خوشیاں اور رحمتیں

عید کا دن خوشی و مسرت کا دن ہوتا ہے اور عید کی رات اللہ کی خصوصی رحمت کی رات ہوتی ہے، چاہے وہ عید الفطر ہو یا عید الاضحی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص عیدین کی راتوں میں اللہ کی رضا کے لیے عبادت کرے، اس کا دل کبھی مردہ نہیں ہوگا۔

قربانی کی عظمت

قربانی اسی مہینے میں کی جاتی ہے، جسے سنت ابراہیمی کہا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذی الحجہ کی 10 تاریخ کو کوئی نیک عمل قربانی سے بڑھ کر محبوب نہیں۔ قربانی کے ارادے والے افراد کو چاند دیکھنے سے لے کر قربانی تک بال اور ناخن کاٹنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تکبیرات تشریق کی اہمیت

عشرہ ذی الحجہ میں تکبیر و تسبیح اور ورد کی تلقین کی گئی ہے۔ خاص طور پر ایام تشریق (9 سے 13 ذی الحجہ) میں ہر فرض نماز کے بعد تکبیراتِ تشریق بلند آواز سے پڑھنا مرد و عورت دونوں پر واجب ہے (عورت بلند آواز سے نہ پڑھے)۔

تکبیرات تشریق: ’’اللہ اکبر… اللہ اکبر… لا الٰہ الا اللہ… واللہ اکبر …اللہ اکبر… وللہ الحمد‘‘۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter