سائنسدانوں نے 3 منٹ میں ہڈی جوڑنے والا "جادوئی گلو” تیار کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی سائنسدانوں نے ایک بڑی طبی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایسا "جادوئی گلو” تیار کیا ہے جو صرف 3 منٹ میں ہڈیوں کو اسٹیل کی طرح جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس گلو کا نام "بون 2” رکھا گیا ہے۔

latest urdu news

چین، جو دنیا بھر میں اپنی ٹیکنالوجیکل ترقی کے لیے جانا جاتا ہے، اب میڈیکل سائنس میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ مشرقی چین کے صوبے زی جیانگ میں واقع سر رن رن شا اسپتال کے ایسوسی ایٹ چیف آرتھوپیڈک سرجن، لن ژیانفینگ اور ان کی تحقیقی ٹیم نے یہ گلو ایجاد کیا ہے۔

گلو کی خاص باتیں:

  • یہ گلو صرف 3 منٹ میں ٹوٹی ہڈی کو جوڑ سکتی ہے
  • پانی میں موجود سیپیوں سے متاثر ہو کر اس گلو کو تیار کیا گیا، جو نمی اور دباؤ کے باوجود مضبوطی سے جمی رہتی ہیں
  • گلو جسم کے اندر خود بخود جذب ہو جاتی ہے، اسے ہٹانے کے لیے کسی اضافی سرجری کی ضرورت نہیں پڑتی
  • اب تک 150 سے زائد مریضوں پر کامیابی سے آزمایا جا چکا ہے
  • اسٹیل کی پلیٹوں جیسا کام کرتی ہے، لیکن انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے

موجودہ طریقہ علاج کے مقابلے میں فائدے:

روایتی طور پر ہڈی ٹوٹنے پر آپریشن، راڈز، پیچ (بولٹ) یا پلستر کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مریض کو کئی ہفتے یا مہینے تک تکلیف میں رہنا پڑتا ہے۔ لیکن اس نئی ایجاد کی مدد سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ مریض کی صحتیابی کا عمل بھی تیز اور کم تکلیف دہ ہو جائے گا۔

اس گلو کو صرف فریکچر کی صورت میں نہیں بلکہ دیگر آرتھوپیڈک سرجریز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں ہڈیوں کے علاج کے طریقے کو بدل کر رکھ دے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter