اینڈرائیڈ فونز میں کال سیٹنگز کی اچانک تبدیلی کی اصل وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حال ہی میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے اینڈرائیڈ صارفین نے اپنے فون کی کال سیٹنگز میں اچانک تبدیلی دیکھی۔ بہت سے لوگوں کو محسوس ہوا کہ کال کرتے وقت یا کال موصول ہونے پر ان کے فون کا انٹرفیس مختلف ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کو کچھ صارفین نے ہیکنگ کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے ایک معمول کی اپ ڈیٹ سمجھا۔

latest urdu news

حقیقت یہ ہے کہ یہ تبدیلی گوگل کی طرف سے کی گئی ایک اپ ڈیٹ ہے جس کا اعلان پہلے ہی مئی 2025 میں کیا جا چکا تھا۔ اس اپڈیٹ کا مقصد اینڈرائیڈ کے یوزر انٹرفیس کو زیادہ سادہ، تیز اور صارف دوست بنانا ہے۔ گوگل نے "Material 3 Expressive” نامی ایک نیا ڈیزائن سسٹم متعارف کرایا ہے جو پہلے کے "Material You” ڈیزائن کی جگہ لے رہا ہے۔

اس اپڈیٹ کے نتیجے میں، کال ایپ کا انٹرفیس بدلا ہے۔ اب صارفین کو "ریسنٹ” یا "فیورٹس” جیسی پرانی علیحدہ ٹیبز نظر نہیں آتیں، بلکہ ان سب کو ایک "ہوم” ٹیب میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ صرف "ہوم” اور "کی پیڈ” یعنی ڈائلر کی آپشنز ہی رہ گئی ہیں۔

یہ کوئی ہیکنگ یا وائرس نہیں بلکہ گوگل کی آفیشل اپڈیٹ ہے، اور آہستہ آہستہ تمام صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد کالنگ تجربے کو بہتر، تیز اور واضح بنانا ہے۔

اگر آپ کو اب بھی شک ہو، تو گوگل فون ایپ کی سیٹنگز چیک کی جا سکتی ہیں، اور فون کو کسی معتبر اینٹی وائرس سے اسکین کر لینا بھی ایک حفاظتی قدم ہو سکتا ہے۔ لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ ایک معمول کی تبدیلی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter