تمام تیاریاں مکمل ، آج سب کی چھٹی ہو جائے گی، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں ، آج چھٹی کے دن سب کی چھٹی ہو جائے گی۔

پارلیمنٹ ہائوس آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگوکے دوران یہ کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں ، آج چھٹی کے دن سب کی چھٹی ہو جائے گی۔

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی جانب سے صحافیوں سے گفتگو میںیہ کہا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز بھی موجود ہیں تاہم ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے اگلے مراحل کی طرف جایا جائے ۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائے گی،پی ٹی آئی ڈائیلاگ اور جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتی، اتفاق رائے کی صورت میں خواہش ہےکہ مولانا فضل الرحمان کو مسودہ پیش کریں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے حتمی جواب موصول ہو چکا ہے، آج ہر حال میں وفاقی کابینہ مسودے کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ بتایا گیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی گئی جس میں ایم کیو ایم نے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter