ملک کے 5 فیصد امیر ترین افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہے، چیئرمین ایف بی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ملک کے 5 فیصد امیر ترین افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ اراکین ایف پی سی سی آئی سے خطاب کے دوران راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے شرح سود میں مزید 150 سے 200 بیسس پوائنٹس کی امید ظاہر کی گئی، پاکستان میں کوئی اور گنجائش نظر نہیں آ رہی صرف ٹیکس کلچر کا فروغ ہی مسائل کا حل ہے۔

latest urdu news

ایف بی آر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حتی کہ ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ بھی ٹیکس فائل نہیں کر رہا، راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے دہائیوں سے ٹیکس دہندگان کے بجائے ایف پی سی سی آئی کے ٹیکس چوروں کو ٹارگٹ کرنے کے مطالبے کی توثیق کی گئی۔

ایف بی آر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے گریڈ 19 کے افسر کو روز مرہ کے مسائل حل کرنے کیلئے فوکل پرسن بنانے اور تجارتی انجمنوں کے ہنگامی معاملات انہیں بتانے کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق جتنا بھی ٹیکس جمع کیا جاتا ہے وہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں استعمال ہو جاتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ سالوں میں معاشی مشکلات رہی ہیں اور اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ صنعتوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter