پاکستان آرمی کی ٹیم نے پٹرول مشق میں گولڈ میڈل جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پاکستان آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان آرمی کی ٹیم کی جانب سے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیاگیا ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک انگلینڈ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے 65 سال بھی مکمل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقوں میں 42 ملکوں کی 128 ٹیموں کی جانب سے حصہ لیاگیا، قومی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ دنیا بھرسے آنے والے دستوں کو مشکل اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا ، پاکستانی فوج کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔

قومی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور خصوصاََپاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter