وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بھاگے ہوئے ہیں، کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں ، شہر اقتدار میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے، پولیس نے 3، 4 مقدمات پر چھاپے مارے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو شرپسندوں کی جانب سے شہید کیاگیا ، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید کے خاندان میں 2بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، شہید کے خاندان کو شہداء پیکیج کے ساتھ1 پلاٹ بھی الاٹ کیا جائے گا ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter