149
خوبرو اداکارہ اقرا وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی لڑکے بالکل پسند نہیں ہیں۔
لاہور، پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ممتاز ماڈل اقرا وسیم کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران معروف ماڈل اقرا وسیم کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ شادی کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکا تلاش کر رہی ہیں۔
اقرا وسیم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں پاکستانی لڑکوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے شادی کرسکتی ہیں اور وہ پاکستان کے بجائے وہیں رہنا چاہیں گی۔
اقرا وسیم کی جانب سے شادی کیلئے یہ شرط رکھی گئی کہ بزنس مین لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ہے، جو کافی امیر ہو۔