لاہور میں معروف ٹک ٹاکر ’ندیم نانی والا‘ کو گرفتار کر لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، معروف ٹک ٹاکر ’ندیم نانی والا‘ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشہور ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف ندیم نانی والا کو لاہور میں جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ندیم نانی والا نے اپنی مہنگی ترین گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی تاکہ ای چالان سے بچ سکے۔

latest urdu news

ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ندیم کو حراست میں لے لیا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ دو سال سے بغیر رجسٹریشن کے گاڑی چلا رہا تھا، اور گاڑی 2022 سے رجسٹرڈ نہیں تھی۔

پولیس نے ندیم مبارک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ گاڑی پر "قیدی نمبر 804” کی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج ہوا، جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے محبت کے اظہار کے لیے لگائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ نمبر پلیٹ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، اور نمبر پلیٹ کی غلطی کے باعث ندیم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter