کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں، موجودہ حالات میں عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب حکومت تھی تب بھی ہم اس کے خلاف تھے، اگر تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں، تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

latest urdu news

سربراہ جے یو آئی (ف) سے صحافی سے سوال کیا کہ کیا آئینی ترمیم دوبارہ لائی جائے گی؟ جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ تو ان سے پوچھیں جو آئینی ترمیم لا رہے ہیں۔

دوسری جانب زیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلسے میں کسی فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو کارروائی ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکے دوران صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ رات کو تحریک فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف گند ہی ڈال سکتے ہیں، کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر آتی ہیں؟ علی امین گنڈا پور کے واٹس ایپ گروپ پر دکھایا جارہا ہے کہ کارکنان ڈنڈوں اور اسلحے کیساتھ نکل رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے کر نکل رہے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورکھل کر جلسہ کریں، جلسے میں کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچادیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کرینیں لیکر آ رہے ہیں ، آج کسی مریض کا پختونخوا میں بیمار ہونا منع ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter