گوجرانوالہ میں کیو ڈی پی ایس چوک سے شہباز شریف چوک تک میٹرو کوریڈور کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چھٹا فالو اَپ وزٹ کیا گیا، جس کے دوران گزشتہ دورے میں جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔
کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
واٹر سپلائی لائن کی رکاوٹ دور
دورے کے دوران واسا کی واٹر سپلائی لائن میں موجود رکاوٹ دور کیے جانے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ حفاظتی لائٹس اور ریفلیکٹو ٹیپ کی جزوی تنصیب کے حوالے سے پیش رفت بھی دیکھی گئی۔
حکام کے مطابق سروس روڈ کی صفائی اور کھدائی کا کام جاری تھا، تاہم سڑک کی مرمت، پختگی اور اسفالٹ بچھانے کا کام ابھی شروع نہیں ہوسکا تھا۔
کمشنر گوجرانوالہ کا سبزی منڈی کھیالی کا دورہ، نیلامی اور قیمتوں کا جائزہ
سروس روڈ کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت
کمشنر محمد علی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ میٹرو کوریڈور کے اطراف حفاظتی انتظامات جلد مکمل کیے جائیں اور ضروری مشینری فوری طور پر سائٹ پر پہنچائی جائے۔
انہوں نے سروس روڈ کی بحالی کا کام تیز کرنے پر بھی زور دیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔
ماخذ: فراہم کردہ پریس ریلیز
