نئی دہلی: فضائی آلودگی سے نمٹنے کےلیے تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے 6 ہفتوں کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

latest urdu news

تعمیراتی سرگرمیوں پر یہ پابندی 10 دسمبر سے 20 جنوری تک ‘موسمِ سرما کے ایکشن پلان’ کے حصے کے طور پر نافذ رہے گی۔ اس منصوبے میں گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی پابندیاں شامل ہوں گی جن کا مقصد رہائشیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ترغیب دینا ہے۔

دہلی کے وزیرِ ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کا کہنا ہے کہ ان سخت اقدامات کا جلد نفاذ موسمِ سرما کے دوران شہر کی ہوا کو خطرناک حد تک آلودہ ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے یکم نومبر سے پارکنگ کی فیس بھی دوگنی کر دی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق موسمِ سرما میں دہلی میں فضائی آلودگی اکثر خطرناک سطح تک پہنچ جاتی ہے کیونکہ ٹھنڈی ہوا آلودہ ذرات کو زمین کے قریب ہی محصور کر دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق، 2009 اور 2019 کے درمیان بھارت میں ہونے والی 38 لاکھ (3.8 ملین) اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے تھا۔

ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا قدرتی حل بتا دیا

رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ کی آبادی والے شہر دہلی، پاور پلانٹس کے اخراج، بھاری ٹریفک، تعمیراتی سرگرمیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے جیسے عوامل کے امتزاج کی وجہ سے دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter