9
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں بھی اضافہ کردیا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
