فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ،عسکری سازوسامان، ہتھیاروں، گولابارود کے تجربات کا مشاہدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نےپاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا،پی او ایف کے امور، عسکری سازو سامان کی تیاری اور پیداواری صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور دفاعی صنعت کے فروغ میں پی او ایف کے کردار کو سراہا،دورےکامقصدپی اوایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات کاجائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق عاصم منیر نےمقامی طور پر ڈیزائن اور تیار ہتھیاروں، گولابارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا،ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد کی پیشرفت پربریفنگ دی۔

بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ایک ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے: عاصم منیر

2 نئےصنعتی پلانٹس کے ذریعے پیداوار اور اپ گریڈیشن کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا،فیلڈ مارشل کو بریفنگ دی کہ توقع ہے ان پلانٹس سے رواں سال کے آخر تک پیداوار شروع ہوجائے گی،دورہ پاک فوج کے دفاعی شعبے میں خودانحصاری، پیداوار اور جدت کے فروغ کےعزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter