لاہور: میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس بحال رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔
جنرل منیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق ویڈا کے مالی اور دیگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، جبکہ معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
عزیر شاہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس بدستور بحال رہے گی اور ویڈا کے مطالبات کے حل کے لیے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جن میں کمپنی کے مطالبات پر پیشرفت متوقع ہے۔
پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبے: مری گلاس ٹرین اور فیصل آباد میٹرو بس پر پیش رفت
حکام کے مطابق مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو میٹرو بس کی بلا تعطل سہولت فراہم کی جا سکے۔
