پاکستان میں پیٹرول بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ سے سستا، بھارت کے برابر ہے: علی پرویز ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ سے کم جبکہ بھارت کے برابر ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات سے متعلق قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی سفارش کی، تاکہ قیمتوں کے تعین کے عمل میں شفافیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد پر مبنی نظام کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ تیل کی سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز کرنے اور نظام میں شفافیت بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے بعد کمیٹی کی ذمہ داری مزید اہم ہو گئی ہے، کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کے لیے ریفائنری پالیسی میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں، جن کے ذریعے مقامی سطح پر ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے پاکستان کی توانائی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کی سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی تاکہ مستقبل میں قیمتوں کے تعین کا نظام مزید مؤثر، شفاف اور پائیدار بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter