رانا ثناء اللہ: بلوچستان میں مشترکہ آپریشن جاری، دہشت گردی کا سیاسی مسائل سے کوئی تعلق نہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا صوبے کے سیاسی یا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ کالعدم تنظیمیں ریاستی تنصیبات اور امن کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق مانگی ڈیم کی حفاظت پر مامور پولیس چوکی پر حملے کا مقصد علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنا اور آبی تنصیبات کو نقصان پہنچانا تھا۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر **91 دہشت گرد** ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک کالعدم کمیٹی عام انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے، تاہم بروقت انتخابات آئینی اور قانونی تقاضا ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter