کم عمر لڑکیوں سے زیادتی، ملوث گینگ کے ارکان کو 106 سال قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

برطانیہ، شیفلڈ کراؤن کورٹ کی جانب سے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے ٹاؤن رودرہم میں 2 نو عمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر عدالت کی جانب سے جرائم کا ارتکاب کرنے والے 7 افراد کو 106 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں لڑکیوں کی عمر 11 سے 15 سال کے درمیان تھی جبکہ ملزمان نے زیادتی سے پہلے انہیں شراب اور منشیات بھی دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان کو نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد شیفلڈ کراؤن کورٹ نے سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات 2000 کی دہائی میں ہوئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter