گلگت بلتستان انتخابی مہم: بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو 5 جون تک سیاسی سرگرمیوں کی اجازت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔ اس اجازت کے تحت دونوں رہنما یکم سے 5 جون 2026 تک مختلف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

latest urdu news

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انتخابی جلسوں، عوامی رابطہ مہم اور دیگر سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کر سکتی ہے۔ تاہم یہ اجازت جنرل الیکشن 2026 کے ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی مکمل پابندی سے مشروط ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر انتخابی قوانین یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ امیدواروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

جنید اکبر گلگت بلتستان سے بے دخل، پی ٹی آئی نے اقدام کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو پہنچ گئے ہیں، جہاں پارٹی رہنماؤں اور حکومتی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وہ گلاب پور، چلاس، غذر اور گلگت میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter