سرائے عالمگیر میں گوداموں میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹال دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر میں ایک ڈبل اسٹوری عمارت کے قریب لگائی گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک نشے کے عادی شخص نے عمارت کے قریب پڑے گتے اور دیگر سامان کو آگ لگائی، جو تیزی سے پھیل گئی۔ آگ نے ڈبل اسٹوری بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر قائم دو دکانوں پر مشتمل گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ادویات سٹور میں آگ، ریسکیو نے بروقت قابو پا لیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ مزید پھیلنے سے رک گئی اور بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter