گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ادویات سٹور میں آگ، ریسکیو نے بروقت قابو پا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ادویات کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائی کے باعث صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

latest urdu news

ابتدائی معلومات کے مطابق ہسپتال کے لیبر روم کے اوپر تیسرے فلور پر واقع ادویات کے گودام میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس کے نتیجے میں گودام شدید دھوئیں سے بھر گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر اندر داخل ہو کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا۔

بعد ازاں کولنگ اور وینٹیلیشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا جبکہ گودام میں موجود سامان کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خطرہ نہ رہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter