پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا یا بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی سے نہیں روکا جا سکتا، فیلڈ مارشل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈے یا بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں کے پیش نظر مسلسل تربیت اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے عوام دوست پالیسی اور بہتر طرزِ حکمرانی کو اہم قرار دیا۔

تہران میں اہم ملاقاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایرانی قیادت سے رابطہ

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کو بھی سراہا اور کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter