پنجاب میں ترقی صرف نعروں تک محدود نہیں، عملی کام نظر آ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں غیر ملکی مہمان اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی فورم پر اس منصوبے کو پیش کیا، جسے دنیا بھر کیلئے ایک منفرد اور قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اپنی نوعیت کا دنیا کا بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اب تک ایک لاکھ گھر مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ ساٹھ ہزار گھروں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز نے پانچ برس میں پانچ لاکھ خاندانوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے صرف دعوؤں یا فائلوں تک محدود نہیں بلکہ ان کے اثرات عملی طور پر زمین پر دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھی اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ پنجاب میں حقیقی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر سیاسی تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں، تاہم عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کارکردگی اور دعوؤں میں کیا فرق ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter