ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے سرائے عالمگیر میں قائم مویشی منڈی اور سیل پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے خریداروں اور بیوپاریوں سے ملاقات کی اور ان سے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے مجموعی انتظامات پر اطمینان اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔
نورالعین قریشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرمی کے پیشِ نظر مویشی منڈی میں مزید پنکھے نصب کیے جائیں تاکہ عوام اور بیوپاریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا جلالپور جٹاں مویشی منڈی کا معائنہ
انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کیلئے پانی، خریداروں کیلئے بنیادی سہولتوں، سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں اور لائیو اسٹاک عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر، چیف آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
