گجرات: نادرا آفس میں خاوند کی فائرنگ، بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات شہر کے مصروف ترین علاقے میں واقع نادرا ایگزیکٹو آفس میں خاوند نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں اسی پستول سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ اس لرزہ خیز واقعے کے بعد دفتر میں بھگڈر مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ مقتولہ عمبر نادرا ایگزیکٹو آفس میں بطور ملازمہ فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ آج صبح اس کا خاوند بلال اسے موٹر سائیکل پر دفتر چھوڑنے آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی معمول کے مطابق ایک ساتھ دفتر کے اندر داخل ہوئے، جس سے کسی کو بھی کسی ناخوشگوار واقعے کا گمان نہ تھا۔

خاتون جیسے ہی اپنے کیبن میں پہنچی اور کام شروع کرنے کے لیے نشست پر بیٹھی، پیچھے سے آنے والے بلال نے اچانک پستول نکالا اور اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے عمبر موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے فوراً بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔

گجرات: خاتون سے مبینہ زیادتی، تھانہ گلیانہ پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مزید پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter