پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دیا گیا، علی پرویز ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

latest urdu news

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، تاہم حکومت نے عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریلیف اقدامات جاری رکھے۔

وزیر پیٹرولیم نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے بھی مختلف اقدامات پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ ان کے مطابق ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات: ٹرانسپورٹ کرایوں میں نیا اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کو متاثر نہیں ہونے دیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، جبکہ بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter