5
پنڈ دادن خان میں محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی ڈینٹل کلینک کو بے نقاب کر کے سیل کر دیا۔ چھاپہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ٹوبہ کے علاقے میں مارا گیا۔
حکام کے مطابق معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کلینک بغیر لائسنس چلایا جا رہا تھا اور وہاں موجود فرد کے پاس کوئی مستند طبی ڈگری بھی نہیں تھی۔ اس کے باوجود مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا، جو انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔
کارروائی کے دوران کلینک کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف مزید قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج کے لیے صرف مستند اور رجسٹرڈ ڈاکٹرز سے رجوع کریں، تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
