اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

latest urdu news

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا ہے، جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter