وزیراعظم کا دورۂ مشرقِ وسطیٰ ازسرِ نو ترتیب، پہلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: شہباز شریف کے خطے کے اہم ممالک کے مجوزہ دورے کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ سب سے پہلے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بالترتیب قطر اور ترکیے کا بھی دورہ کریں گے۔ اس سفارتی مہم کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر قریبی اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا اہم دورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اور امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے اگلے مرحلے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ دورہ خطے میں سفارتی روابط کو فروغ دینے اور جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter