وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع گجرات میں پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس مہم کا مقصد خطرناک اور غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور شہریوں، خصوصاً بچوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی قیادت میں جاری اس کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی نگرانی میں تھانہ گلیانہ پولیس نے اہم کارروائی کی۔ ایس ایچ او انسپکٹر عباس علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد میں احسن رفیق، ابو سفیان اور عبدالرحمن شامل ہیں، جن کے قبضے سے 54 پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
کھاریاں میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں برآمد
اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل بن چکی ہے، لہٰذا والدین اپنے بچوں کو اس غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
