ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf نے کہا ہے کہ مجوزہ مذاکرات سے قبل ہی پیش کی گئی 10 نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے، جس سے بات چیت کا ماحول متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازی کی گئی، ملک کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا اور لبنان میں جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اعتماد سازی کے عمل کے منافی ہیں۔
باقر قالیباف کے مطابق موجودہ صورتحال میں نہ تو جنگ بندی کو مؤثر کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی ایسے حالات میں مذاکرات کو معقول قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی پیش رفت کے لیے پہلے معاہدوں کا احترام ضروری ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کا یورپی افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ
دوسری جانب لبنان میں کشیدگی برقرار ہے جہاں Lebanon پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ لبنانی سول ڈیفنس کے مطابق صرف ایک روز میں ہونے والے حملوں میں 254 افراد جاں بحق جبکہ 1165 زخمی ہوئے ہیں، جس سے خطے کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔
