مریم اورنگزیب کا بیان: پاکستانی قیادت نے بڑی جنگ ٹال دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگیزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور عاصم منیر کی دور اندیش اور پُرعزم قیادت نے ایک ممکنہ تباہ کن جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

latest urdu news

لاہور میں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عزت سے نوازا اور ان کی قیادت نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی بڑے بحران سے بچایا۔ ان کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں معصوم جانوں کا تحفظ ممکن ہوا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لایا گیا۔

مریم اورنگیزب نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد، وقار اور قومی عزت کا مظہر ہے جس پر اندرون و بیرون ملک ہر پاکستانی فخر کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی پیش رفت: وزیراعظم کی امریکا اور ایران کو باضابطہ دعوت

انہوں نے ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو بھی سراہا کہ انہوں نے جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا، جو خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter