جہلم میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 996 کلو ناقص گھی تلف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کا 996 کلوگرام ناقص بناسپتی گھی برآمد کر کے تلف کر دیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ مین جی ٹی روڈ جہلم پر واقع ایک ویئر ہاؤس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص اور غیر معیاری بناسپتی گھی برآمد کر کے تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے مطابق کارروائی کے دوران معروف برانڈ کا بناسپتی گھی قبضے میں لیا گیا، جس کے سیمپلز لیبارٹری بھجوائے گئے جو بعد ازاں فیل قرار پائے۔ مزید تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ گھی پر غلط لیبلنگ درج تھی اور اس میں قواعد کے مطابق وٹامن اے کی مقدار بھی موجود نہیں تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز، متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور نوٹسز جاری

فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 996 کلو ناقص بناسپتی گھی کو تلف کر دیا اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت غیر معیاری اشیاء کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter