8
بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ نہیں رہے، تاہم ایران اب بھی ڈرون اور میزائل حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ جنگ نے اسرائیل کو خطے میں ایران کے خلاف نیا اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسرائیل خطے کے اہم ممالک کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کر رہا ہے تاکہ ایرانی خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔
ایران کے خلاف نیا علاقائی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے: نیتن یاہو
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے اس اتحاد میں شامل ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے، تاہم انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدام اسرائیل کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہے۔
